ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / حیدرآباد پولیس نابالغ لڑکی سے شادی کرنے والے 57 سالہ بزرگ کی تلاش میں

حیدرآباد پولیس نابالغ لڑکی سے شادی کرنے والے 57 سالہ بزرگ کی تلاش میں

Sat, 02 Jan 2021 10:19:28    S.O. News Service

حیدرآباد، یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) حیدرآباد میں ایک نابالغ لڑکی کے 57 سالہ شخص سے شادی کرنے کے معاملے طول پکڑلیاہے۔ لڑکی کی چاچی کے بعد حیدرآباد پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

پولیس نے اس لڑکی کی چاچی کو پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے جس نے بوڑھے آدمی کے ساتھ شادی کرائی تھی۔ حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیمیں اس شخص کو کیرالہ سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ جمعرات کو 16 سالہ لڑکی کی غیر قانونی شادی میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور بچی کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔

بزرگ شادی کے بعد سے مفرور ہے۔ اس پر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اگر لڑکی کی چاچی کو کچھ قرض ادا کرنا پڑا تو اس نے حال ہی میں اس لڑکی کے بدلے دو لاکھ روپے لے کر شادی کرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

حیدرآباد پولیس کے مطابق،چاچی نے اپنے شوہر، بیٹے، دو ایجنٹوں اور ایک قاضی (چھ گرفتار افراد) کے ساتھ مل کر سازش کی اور قاضی کے حوالے غلط دستاویزات دے کر لڑکی سے غیر قانونی طور پر شادی کرلی۔ لڑکی کے کزن نے 28 دسمبر کو پولیس میں شکایت کی۔ اس کے بعد، چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ شادی کے بعد اس شخص نے یہاں ایک لاج میں مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی اپنی ماں کی موت کے بعد اپنی چاچی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اس کا باپ فالج کا شکار ہے۔


Share: